Juma Mubarak-Waqiya

Juma Mubarak-Waqiya

167 1 1

خلیفہ ہارون الرشید بڑے حاضر دماغ تھے.. ایک دفعہ کسی نے ان سے پوچھا:
"آپ کبھی کسی کی بات پر لاجواب بھی ہوئے ہیں؟"
انہوں نے کہا: تین مرتبہ ایسا ہوا کہ میں لاجواب ہوگیا..!
ایک مرتبہ ایک عورت کا بیٹا مرگیا اور وہ رونے لگی.. میں نے اس سے کہا کہ آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھیں اورغم نہ کریں.. عورت نے جواب دیا: "میں اُس بیٹے کے مرنے پر کیوں نہ آنسو بہاؤں جس کے بدلے خلیفہ میرا بیٹا بن گیا"

دوسری مرتبہ مصر میں کسی شخص نے حضرت موسیٰ ثانی ہونے کا دعوی کر لیا.. میں نے اسے بلوا کر کہا کہ حضرت موسیٰ کے پاس تو اللہ تعالیٰ کے دئیے معجزات تھے،، اگر تُو موسیٰ ہے تو کوئی معجزہ دکھا.. اس نے جواب دیا: "موسیٰ نے تو تب معجزہ دکھایا تھا جب فرعون نے خدائی کا دعویٰ کیاتھا.. تُو بھی یہ دعویٰ کر تو میں معجزہ دکھاتا ہوں"

تیسری مرتبہ لوگ ایک گورنرکی غفلت اور کاہلی کی شکایت لے کر آئے.. میں نے کہا کہ وہ شخص تو بہت نیک، شریف اور ایماندار ہے.. انہوں نے جواب دیا: "پھر آپ اپنی جگہ اسے خلیفہ بنا دیں تاکہ اس کا فائدہ سب کو پہنچے" 😊
(کتاب الاذکیا- ابن جوزی)

MashAllah. Jumma Mubarak. Allah Talla hum Sb ko Naik amal krny or rozy rakhny ki tofeeq aata farmaye.Ameen